تربت: فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

630

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے۔

حملہ بلوچستان ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایئرپورٹ روڈ پر قائم فوجی چوکی پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق حکام نے نہیں کی ہے۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

ددیں اثنا ضلع پنجگور کے علاقے وشبود تھانے کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار باب جان شدید زخمی ہوا ہے جنہیں زخمی حالت میں سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔