کوئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد ہلاک

267

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں اتوار کی شب گیس لیکچ کے نتیجے میں دھماکے سے دو افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے –

تفصیلات کے ائیرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب الخیر ہاؤسنگ اسکیم میں واقعہ ایک گھر میں گیس لیکچ کے باعث دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے –

زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی علاج جاری ہے –

ضلعی انتظامیہ واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں اس سے پہلے گیس لیکچ کے باعث دھماکوں سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئے ہیں –