سانگان حملے میں پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک کئے– بی ایل اے

564

بلوچ لبریشن آرمی ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں سانگان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے –

جئیند بلوچ نے بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 18 دسمبر کے روز سبی کے علاقے سانگان میں قابض پاکستانی فوج کے فرنیٹر کور 150 ونگ کے ایک پوسٹ اور انکی کمک کیلئے آنے والی دشمن فوج کے گاڑیوں کے قافلے کو حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے۔

جئیند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جامع منصوبہ بندی کے تحت دشمن فوج کے پوسٹ کو تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے جبکہ فورسز کی مدد کیلئے آنے والی دشمن فوج کے گاڑیوں کے قافلے کو گھات لگائے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بناکر قابض فوج کو مزید جانی اور مالی نقصانات پہنچا کر انکی پیشقدمی روک دی۔

بی ایل اے ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک دشمن فوج اور اس کے شراکت داروں پر شدت کیساتھ ہمارے حملے جاری رہینگی