پنجگور: فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

318

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کے واقعات پنجگور کے علاقے گرمکان اور بونستان میں پیش آئے ہیں۔

گرمکان میں فائرنگ سے منظور ولد شفیع نامی شخص ہلاک ہوا جبکہ بونستان میں فائرنگ کے واقعے میں ندیم ولد بالاچ زخمی ہوا ہے۔

تاہم دونوں واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔