تربت: اسکول میں اساتذہ نہ ہونے کے خلاف طلباء کا احتجاج

171

تربت بوائز مڈل سکول میر آباد کے اساتذہ کو اسکول میں تعینات کرنے کی بجائے ایکٹنگ ایل سی بنانے کے خلاف طالب علموں نے احتجاجی مظاہرہ اور کلاسوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جب تک ہمارے اساتذہ کو دوبارہ ہمارے سکول میں تعینات نہیں کریں گے یا ان کے بدلے میں نئے اساتذہ تعینات نہیں کریں گے تب تک ہم کلاسوں کا بائیکاٹ کریں گے –

مظاہرین نے محکمہ تعلیم کے اس عمل کو تعلیم دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بہتری کے لئے محکمہ کو نئی اساتذہ دینی چاہیے لیکن اس کے باوجود اپنے ہی علاقے کے اساتذہ کو ایکٹنگ ایل سی بنا کر ان کو ڈیوٹی سے نجات دینے کے لئے سیاسی سفارش کا استعمال کر رہے ہیں اگر ہمارے ٹیچر کا تبادلہ نہیں کیا گیا تو ہم اپنے کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رکھے گے۔