زامران میں قابض فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر اے

447

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے زامران کے علاقے بُگان اور نرم کے درمیان قائم پاکستانی قابض فورسز کی چوکی پر اسنائپر رائفل سے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا-

مذکورہ اہلکار چوکی کے باہر لکڑیاں جمع کرنے میں مصروف تھا جس کو ہمارے اسنائپر شوٹر نے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے-