بلوچستان: ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک

475

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں اعلی صبح چککو چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس تیزی رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گئی جس میں دو افراد موقع پر ہلاک اورمتعدد زخمی ہوئے-

خضدار حادثے میں زخمیوں کو فوری ریسکیو کرکے ٹیچنگ ہستپال میں طبی امداد دینے کیلئے منتقل کردی گئی، حادثے کے متعلق مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسرے واقعہ میں بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پولیس مبائل و ڈمپر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس اے ایس آئی اقبال ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں –

بلیدہ میناز مین روڑ پر کرولا اور ٹانگو گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے تربت منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے مچھ میں کیس لیکج کے باعث دھماکہ دھماکہ کے نتیجے گھر کو نقصان پہنچا ہے تاہم گھر میں موجود افراد حادثے میں محفوظ رہے –