کیچ: فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ پہ حملہ

445

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے فورسز کے بم ڈسپوزل ٹیم پر حملہ کیا ہے۔

حملہ کیچ کے نواحی علاقے زامران پگنزان کے مقام پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق زامران میں فورسز کے بم ڈسپوزل ٹیم کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں ایک اہلکار موقع پہ ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔

تاہم حملے کی تصدیق تاحال انتظامیہ نے نہیں کی ہے ناہی واقعہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔