ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ، چرواہا زخمی

248

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سنگسیلہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک چرواہا شدید زخمی ہوگیا ہے –

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سنگسیلہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے زد میں آکر نوجوان جو کہ مال مویشی چرا رہا تھا شدید زخمی ہوگیا-

مقامی افراد نے واقعہ میں زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے –