ایران میں زلزلہ، جھٹکے خلیجی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے

152

شمالی ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں 6.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سنٹر(ای ایم ایس ای) نے بتایا کہ اتوار کو تقریباً 12 بجے یہ زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.5 تھی۔ 

زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ایک مقامی اہلکار نے سرکاری ٹی وی کو بتایا  کہ ’زلزلے کے جھٹکے جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں محسوس کیے گئے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔  واقعہ کے فوراً بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ای ایم ایس ای اور ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔