گوادر: نوجوان نے خودکشی کرلی

945

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کا واقعہ ساحلی شہر گوادر کے کالونی میں پیش آیا اور خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع خودکشی کی وجہ بیروزگاری بتارہے ہیں تاہم مصدقہ ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں خودکشی کرنے کے واقعات میں تیزی آرہی ہے گذشتہ دنوں لسبیلہ میں بھی ایک خاتون نے خودکشی کی تھی۔