انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا نغمہ جاری کردی

324

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا نغمہ جاری کردیا۔

ویڈیو شروع ہوتے ہی مختلف ممالک کے شہر دکھائے گئے ہیں جس میں جمیکا، ممبئی، آکلینڈ، کراچی، کو دکھایا گیا ہے اور ان مختلف شہروں کے رہنے والوں کو کام کاج چھوڑ کر میچ دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کارٹونک کیریکٹر پر مشتمل ویڈیو میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی، کیرون پولارڈ، گلین میکسویل اور راشد خان کو ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے جس میں ٹاپ کی آٹھ ٹیمیں شامل ہیں۔