نواب بگٹی کی شہادت سے قومی جدوجہد کی سوچ ختم نہیں ہوئی، 26 اگست کو ریفرنس منعقد ہوگی – این ڈی پی

273

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے نواب اکبر خان بگٹی شہید کے پندرہویں برسی کے مناسب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ بلوچ رہنماء نواب اکبر خان بگٹی کی ساتھیوں سمیت شہادت کا واقعہ بلوچ تاریخ کے ان چند بڑے واقعات میں سے ایک ایسا واقعہ ہے کہ جس کی تلخ یادیں نہ صرف مدتوں تک برقرار رہیں گے بلکہ یہ زخم کبھی بھی مندمل نہیں ہونگے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کے اندر جب بھی قومی شناخت اور سرزمین پر حملہ ہوا ہے تب کسی نہ کسی شخص نے بہادری اور جانبازی کا مظاہرہ کرکے اپنی جان کی بازی دے کر قومی تحریک کو زندہ و جاودان کیا ہے اسی طرح نواب اکبر خان بگٹی نے بھی موجودہ بلوچ قومی تحریک کی اپنی خون سے آبیاری کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواب بگٹی کی شہادت سے قومی جدوجہد کی سوچ ختم نہیں ہوئی، بلکہ یہ سوچ پروان چڑھ کر نئی نسل تک منتقل ہو چکی ہے اور اسے شہید کے خون سے آبیاری مل گئی ہے اب یہ تناور درخت کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 26 اگست کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک ریفرنس منعقد کیا جائے گا جس میں بلوچ سیاسی شخصیات، بلوچ دانشور، لکھاری و دیگر خطاب کریں گے۔