ایس آر اے نے سندھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

734

سندھی قوم پرست مسلح تنطیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے سندھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ایس آر اے کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پڈعین (نوشہرو فیروز) میں پنجابی سیٹلر اور بزنس مین سیٹھ بوٹا آرائیں کے بیٹے حسنین آرائیں، لاڑکانہ میں ریاستی اداروں کے آلہ کار پٹھان سیٹلر تاج محمد کو ہلاک کرنے، میرپور ماتھیلو (گھوٹکی) اور پڈعیدن (نوشہرو فیروز) میں ریلوے ٹریکس پر حملوں کی ذمہ داری ایس آر اے قبول کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام سیٹلرز کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ سندھ چھوڑ کر چلے جائیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ ایس آر اے سندھ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔