کولواہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

284

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ کُنری سے مقامی انتظامیہ کو ایک لاش ملی ہے۔

برآمد ہونے والے لاش کی شناخت پیربخش شکاری کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ریاستی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو کچھ دن قبل مسلح افراد گرفتار کرکے لے گئے تھے تاہم آج اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

واضع رہے بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کا موقف ہے کہ بلوچستان میں پاکستان فوج اور خفیہ اداروں کی جانب سے مسلح گروہ تشکیل دئے گئے جو بلوچ سیاسی و مسلح تنظیموں کے خلاف پاکستانی فورسز کی فوجی کارروائیوں میں مدد کرتے ہیں۔

ان مسلح گروہوں پر بلوچستان میں چوری و ڈکیتی، اغواء برائے تاوان و دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے تاہم ان گروہوں کے ارکان ہمیشہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کے نشانے پر رہے ہیں۔

کولواہ سے مذکورہ شخص کے اغواء و ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔