سبی: مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد زخمی

217

بلوچستان کے ضلع سبی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ سبی کے تحصیل بختیار آباد میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت چار افراد کو زخمی کردیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت مائی بختاور، پرویز احمد، بہادر اور رئیس زین الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار اور بختیار آباد بی ایچ یو کا عملہ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال ذرائع لے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمیوں میں سے ایک نے بتایا کہ نامعلوم افراد لوٹ مار کرنے کے لیے آئے تھے مزاحمت کرنے پر ہمارے اوپر فائرنگ کرکے گھر والوں کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے۔