حب: آئل ٹینکرز مالکان اور ڈرائیوروں کا احتجاج، بلوچستان کا کراچی سے زمینی رابطہ منقطع

198

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسویسی ایشن کا لسبیلہ موٹروے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج، اوتھل کے مقام پر آئل ٹینکرز کھڑے کرکے بلوچستان بھر کے لئے تیل کے سپلائی بندی کردی۔

احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور بلوچستان کی کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے –

احتجاج کی وجہ سے ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں جن میں خواتین، بچے اور مریض شامل ہیں –

آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب ہمارے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا۔موٹر پولیس حادثے کے بعد پیش آنے والے مسئلہ کو حل نہیں کررہا ہے موٹر وے پولیس کا رویہ کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے ڈرائیورز کو بھلا جواز تنگ کیا جاتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق احتجاج میں شامل ہونے کے لئے مزید ٹینکرز پہنچنا شروع ہوگئے۔