کیچ: کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی کیسز، ویکسینیشن نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں ادا نہیں کی جائے گی

106

 

بلوچستان کے ضلع کیچ میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ویکسینیشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کر دی گئی ہیں –

ڈپٹی کمشنر کیچ نے دکانداروں، ہوٹلز، بینک ملازمین، ٹرانسپورٹرز اور ملازمین سے ویکسین لگوانے کی ہدایت جاری کی ہیں –

ضلع کیچ میں ایک اعلی سطحی اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر لال جان بلوچ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کیچ صابردانش، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے ملک ریحان، انجمن تاجران کیچ کے صدرحاجی کریم بخش، نائب صدر نثار احمد جوسکی، کیچ سول سوسائٹی کے کنونیئر التازسخی، حومرہوت، علماء کرام مولانا عبدالباسط فیضی، مولانا عبدالمالک بلوچ، حافظ ظہور احمد، شفیق الرحمن، میڈیا نمائندگان ماجدصمد، امجد مراد پی اے ڈی سی کیچ شیر جان بلوچ موجود تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرکیچ حسین جان بلوچ نے بتایا کہ ضلع کیچ میں کورونا وائرس پھر تیزی سے پھیلا رہا ہے، اسلئے حکام بالا نے ہدایت دی ہے کہ ایس اوپیز پر سختی سے عملدر آمدکرایا جائے اور کرونا وائرس کا ٹیکہ (Covid-19 Vaccination) لگوایا جائے، اسلئے اجلاس کے شرکاء سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے شعبوں کے لوگوں کو ویکسین کے حوالے سے آگہی دیں اور بتائیں کہ شہر کے ٹیچنگ ہسپتال میں یا اپنے علاقوں کے ہسپتالوں میں جاکر ویکسین لگوائیں۔

اجلاس کے بعد ڈی سی کیچ حسین جان بلوچ نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ تربت سمیت ضلع کیچ میں بھی کرونا وائرس کے کیسز کافی بڑھ رہے ہیں، اس حوالے سے دو دن سے مسلسل اجلاس ہوئی ہے، سرکاری و نجی اداروں کے ضلعی سربراہان سے اجلاس ہوئی ہے انہیں تاکید کیا ہے کہ وہ خود اور اپنے اسٹاف ملازمین کو پابند کریں کہ وہ ویکسین لگائیں وگر نہ انکی تنخواہیں بند کردی جائینگی، اسی طرح تربت سمیت ضلع کیچ کے تمام دکانداران، تاجر اور ٹرانسپورٹر بھی فوری ویکسین لگائیں جس نے خود اور اپنے اسٹاف کو ویکسین نہیں لگوایا تو انکے مارکیٹ، دکان اور ٹرانسپورٹس سیل کرد یں گے-

علماءکرام بھی شہریوں کو وعظ کے ذریعے آگہی دیں، اس سلسلے میں ضلع کیچ میں 16 ویکسین سینٹر کھلواکر فعال کردیئے ہیں، ضلع کے تمام تحصیل تربت، بلیدہ، زامران، تمپ، منددشت، کھڈان اور ہوشاپ سمیت تمام علاقوں کو ہسپتالوں میں ویکسین موجود ہیں اگر کہیں ویکسین نہ ہونے کا مسئلہ درپیش ہوا تو شہری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کیچ کے افسران کو اطلاع دیں-

انہوں نے مزید بتایاکہ اگر شہریوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی تو انہیں جہاز، بسوں اور وین پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹکٹ کیلئے ویکسنیشن کارڈ دکھانا لازمی قرار دیں گے۔