ڈاکٹر دین محمد کی بازیابی کےلئے کل کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں- بلوچ یکجہتی کمیٹی

283

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) بلوچ مسنز پرسنز فیملیز کی جانب سے ہر طرح کی احتجاج کی حمایت کرتی رہی ہے۔
بلوچی یکجہتی کمیٹی (کراچی) نے ہر طرح سے ریاستی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو جس قدر پر امنی سے حل کیا جا سکتا ہے اس کو حل کیا جائے، بہت افسوس ہوتا ہے کہ جب اپنی قوم کے بچے بچیوں کو اس طرح سے روڈ پر اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے کبھی احتجاج٬ کبھی بھوک ہڑتالی کیمپ٬ کبھی کراچی پریس کلب٬ کبھی کوئٹہ پریس کلب٬ کبھی اسلام آباد ڈی چوک چاہے سردی ہو چاہے گرمی روڈوں پر ہاتھ میں اپنے پیاروں کی تصویریں٬ چہروں پر درد و الم٬ لبوں پر جھوٹی ہنسی٬ دل میں ایک ایسی درد جس کو چاہ کر بھی نہ بیان کر سکیں اور اگر بیان کیا بھی جائے تو اس معیار کے الفاظ نہ مل پائیں کہ جو اس درد کو بیان کر پائیں۔ آج مہلب و سمی اپنے والد کی بازیابی کے لیے ہزار دکھ ہزار تکلیفیں برداشت کرکے نہیں تھکی ہیں اور انہوں نے عہد کر لیا کہ ہم اپنے والد کو ضرور بازیاب کریں گے اور اس بازیابی میں وہ اپنے قوم و وطن کے لوگوں سے بروزِ پیر 28-جون-2021 کو منعقد ہونے والی ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتی ہے۔

بلوچی یکجہتی کمیٹی (کراچی) سمی دین محمد کی جانب سے دئیے گئے ریلی کے بیان کی حمایت کرتی ہے جو 28جون2021 کو کراچی آرٹس کاؤنسل تا کراچی پریس کلب تک منعقد کیا جائے گا اور ہم پھر سے تمام تر اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو جتنا پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے اس کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور ہم سمی دین محمد کی کاوشوں و کوششوں کو سراہتے ہیں اور ہم تمام تر لوگوں سے اس ریلی میں شرکت ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔ سمی دین محمد اپنی قوم کے لوگوں کی آمد کی منتظر ہے۔