حب میں پاکستان کوسٹ گارڈز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

415

بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں کوسٹ گارڈ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے حب شہر میں قائم قابض پاکستان کے کوسٹ گارڈز کیمپ کے مین گیٹ پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک شدید زخمی شامل ہے۔