بولان: پاکستانی فوج کے اہلکاروں پر حملہ، کیمپ پر قبضہ

694

بلوچستان کے علاقے بولان میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کے اہلکاروں کے کیمپ کو شامیر لٹ کے علاقے میں حملے میں نشانہ بنانے کے بعد قبضے میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد نے شامیر لٹ میں زورین ڈوک کے مقام پر پاکستان فوج کے کیمپ کو حملے نشانہ بنایا، فورسز کی مزید نفری پہنچنے دیر تک جھڑپیں جاری رہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم کی ہے تاہم حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

رواں ہفتے پاکستان فوج پر ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے اس سے قبل جمعرات کے روز ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ، شیشان میں فورسز کے گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا۔ حکام نے حملے میں تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

رواں سال فروری میں کاہان میں ایک شدید نوعیت کے حملے کے بعد حملہ آوری نے پاکستان فوج کے پوسٹوں کو قبضے میں لینے کے بعد اسلحہ اور گولہ بارود اپنے قبضے میں لیا تھا۔

قبل ازیں گذشتہ سال کے اواخر میں بولان، جھالاوان تنک میں اسی نوعیت کے ایک حملے میں مسلح افراد نے فورسز کے کیمپ کو قبضے میں لینے کے بعد اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا تھا۔

مذکورہ تمام حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔