کوئٹہ ملازمین اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، ملازمین کا دھرنا گیارہویں روز جاری

279

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کا دھرنا گیارہویں روز میں داخل ہوگیا۔

تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کے لئے سرکاری ملازمین کا دھرنا جن کا مطالبات کی منظوری پر بلوچستان حکومت اور ملازمین کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ہاکی چوک پر لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہیں جس کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔

حکومتی کمیٹی اور ملازمین کے درمیان مذاکرات مسلسل ناکام ہورہے ہیں۔

 احتجاج میں شریک ملازمین کا موقف ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے دھرنا جاری رہے گا۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ وفاق کی طرز پر ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائےگا۔

ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے، بی اینڈ آر اور گلوبل اساتذہ کی مستقلی سمیت دیگر مطالبات شامل حکومتی وفد اور ملازمین کے درمیان 17 مرتبہ مذاکرات ناکام ہوئے ہیں۔