کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن مالی مشکلات کا شکار، ملازمین تنخواہ سے محروم

261

بلوچستان حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے پر کوئٹہ کی میٹروپولیٹن کارپوریشن شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئی، بیس کروڑ کی رقم نہ ملنے پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی کچرہ اٹھانے والی گاڑیوں کا تیل بند کردیا۔

ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 1400ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملے ہیں، ایک سال قبل ریٹائر ہونے والے پچاس ملازمین اپنے واجبات ابھی تک نہیں مل سکے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکام نے بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو فنڈز نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے کارپوریشن کو تیل فراہم کرنے والے پیڑول پمپ مالک نے بیس کروڑ سے زائد کی رقم کی عدم ادا ئیگی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے ۔

تیل کی عدم فراہمی کے باعث کوئٹہ شہر میں کچرہ اٹھانے کی سروس معطل کردی گئی ہے۔

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر عبدالجبار بلوچ نے فنڈز کے حصول کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ لکھا دیا ہے، دوسری جانب ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 1400ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہیں سے محروم ہیں جبکہ ایک سال قبل ریٹائر ہونے والے پچاس ملازمین کو ان کی گریجوئٹی، جی فنڈز سمیت دیگر واجبات کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔