خضدار میں ریاستی آلہ کار کے گھر کو بم حملے میں نشانہ بنایا – بی ایل اے

240

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں خضدار میں حکومتی حمایت یافتہ گروہ کے اہلکار کے گھر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کہ سرمچاروں نے خضدار میں قابض پاکستانی فوج کے آلہ کار صادق احمد گزگی کے گھر کو گذشتہ رات دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص گذشتہ طویل عرصے سے قابض پاکستانی فوج کے ایماء پر بلوچ قومی تحریک کیخلاف سرگرم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی یہ ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ بلوچ قومی آزادی کی اس جنگ میں بلوچ عوام ممکنہ نقصانات سے محفوظ رہ سکیں لیکن اگر کوئی بلوچ قابض دشمن کے صفوں میں کھڑے ہوکر قومی غداری کا مرتکب ہو اور اپنے افعال و کردار سے قوم و تحریک کو نقصان دے رہا ہو تو ایسے شخص کو فقط بلوچ ہونے پر کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے قوم دشمن عناصر پر جان لیوا حملوں سے قبل بطور وارننگ کم شدت کے حملے کیئے جاتے ہیں کہ وہ اپنے کردار پر غور کرکے اس میں تبدیلی لائیں اگر انکے روش میں تبدیلی نہیں آئی تو حملوں کی شدت میں اضافہ کیا جائے گا۔