گوادر: زیرِ تعمیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر راکٹ حملے کی اطلاعات

563

گوادر میں زیرِ تعمیر بین الاقوامی ائیرپورٹ پر راکٹوں سے حملے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع گوادر میں قائم زیر تعمیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نامعلوم افراد نے جمعہ کی شام کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق راکٹ ائیرپورٹ کے زیر تعمیر علاقے میں گرے ہیں۔

حملے میں ہونے والی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر کے علاقے گورانڈانی میں زیر تعمیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے اور دھماکوں سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا ہے۔

یاد رہے ائیر پورٹ کی تعمیر کا ذمہ چینی کمپنی کے پاس ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس میں چینی انجینئرز کام کر رہے ہیں۔