بلوچستان: مختلف حادثات اور واقعات میں تین افراد ہلاک

94
فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے واقعات اور روڈ حادثات میں کالج پرنسپل سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ وہیر کے مقام پر ایک روڈ حادثے میں انٹر کالج وڈھ کے پرنسپل غلام نبی بلوچ جانبحق ہوگئے ہیں، جس کی لاش سول اسپتال خضدار لاکر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب گذشتہ روز کوہلو کے علاقے ماکوڑی کے مقام پر اتفاقیہ گولی چلنے سے ایک بچہ جانبحق ہوا ہے جسکی شناخت 12سالہ رضا ولد شبیر شاہیجہ کے نام سے ہوا ہے۔

ادھر ژوب سے اطلاعات ہیں کہ قمردین کاریز کا رہائشی حفیظ کمال لوؤن کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوا ہے۔