زامران میں فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے – بی ایل ایف

226

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز دوپہر کو سرمچاروں نے زامران کے علاقے دشتک کوتان میں فوجی کیمپ کے مورچہ پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کوتان کی پوری آبادی کو پاکستانی فوج نے ہجرت پر مجبور کرکے علاقہ خالی کرایا ہے۔ مقامی لوگ آئی ڈی پیز بن کر مختلف علاقوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں بھی عوام قابض فوج اور ان کے معاون کاروں سے دور رہیں، قابض فورسز و ان کے معاون کار ہمارے نشانے پر ہیں۔