عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے – احسن اقبال

278

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اختر مینگل اور ثناء اللہ زہری کے درمیان تنازع ہے، ہم نہیں چاہتے تھے کہ ثناء اللہ زہری جلسے میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  عبدالقادر بلوچ استعفیٰ دینا چاہیں تو ان کی مرضی ہے، حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے اور غداری کے مقدموں کا سہارا لے رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اختر مینگل اور ثناء اللہ زہری کا معاملہ مقامی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے کوئٹہ جلسے کے بعد مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں اختلاف سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کو جلسے میں نہ بلانے پر ہوا جب کہ (ن) لیگ کی مرکزی قیادت نے ثناء اللہ زہری کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت کے فیصلے پر صوبائی رہنماؤں کو تحفظات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کیا ہے اور وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ جعفر مندوخیل کو صوبائی صدربنانےکی بات محض افواہ ہے۔