بھارت سے فنڈز لینے کا الزام پاکستان فوج کا اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے- ٹی ٹی پی

382
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی  نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ  گذشتہ کچھ دنوں سے پاکستانی  فوج کی غلام میڈیا من گھڑت رپورٹس پیش کرکے یہ تاثر دلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تحریک طالبان پاکستان کو بھارت کی جانب سے فنڈنگ ہوتی رہی ہے، ہم ان خبروں کی مکمل طور پر تردید کرتے ہیں ـ
 ترجمان نے کہا ایسی من گھڑت پریس کانفرنسوں کا مقصد پاکستانی  فوج کا اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے سوا کچھ نہیں، جیسے حال ہی میں وادئِ نیلم میں بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے بجائے اس معاملے کو دبا دیا گیا جس کیلئے اس پریس کانفرنس کو بطور شوشہ چھوڑا گیا، بلکہ امریکہ اور دیگر غیرملکی فنڈز پر قبائل و بلوچوں پر بمباریاں کرنا، وہاں آپریشنز کرنا پاکستانی فوج کا شیوہ رہا ہے جو کسی سے مخفی نہیں ہے ـ
 ترجمان نے کہا تحریک طالبان پاکستان نے ایک مقدس فریضہ انجام دیتے ہوئے پاکستان میں اسلامی نظام (جوکہ اس وطن کا مقصدِ حصول ہے) کا مطالبہ کیا ہے اور اس میں پیش آنے والی تمام ضروریات کو ان مجاہدین نے ”اپنی مدد آپ کے تحت“ اور پاکستان کے عوام کی خلوص بھری معاونت سے پوری کی ہے، اس مقصد کیلئے اب تک لاکھوں علماء، طلباء، دینی و سیاسی قائدین و اراکین نے بیش بہا قربانیاں دیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ـ
 محمد خراسانی نے کہا پاکستان کی سرزمین پر نفاذِ شریعت کا مطالبہ اور اسکے لئے سیاسی و مسلح جدوجہد تحریک طالبان پاکستان کے اولین مقاصد میں سے ہے اور یہ ہمارا دینی و سیاسی حق بھی ہے جس میں آگے آنے والی تمام رکاوٹوں کو اکھاڑ پھینکنے کا ہم نے عہد کر رکھا ہے ـ
 ترجمان نے مزید کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوج کی ان باتوں، جن سے وہ ملک میں جاری جائز مطالبات کے جدوجہد کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے بارے میں آپ کو بدظن کرنا چاہتے ہیں، پر کان نہ دھریں بلکہ حالات و واقعات اور سیاق و سباق کا مطالعہ کریں اور یہ جاننے کی کوشش کریں کہ پچھلے دو تین سالوں سے فوج اپنی سیاسی و جنگی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے کس قدر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کر رہی ہے؟۔