بولان : پاکستانی فورسز پر بم حملہ

268

بولان میں گذشتہ روز بھی پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملے کے بعد مسلح افراد نے ریلوے لائن کو دھماکے سے تباہ کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق آج دوسرے روز بھی بولان و مچھ کے علاقے سی خونی میں پاکستانی فورسز کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں پر بم حملہ کیا گیا ۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔

تاہم اب تک پاکستان کی عسکری حکام کی جانب سے بم دھماکے میں جانی نقصان کی تصدیق و تردید نہیں کی گئی ہے۔

اور نہ ہی تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی مسلح گروپ نے قبول کی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقوں میں آئے روز مسلح افراد پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں ۔