کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ آور سلمان حمل کی والدہ و بہن رہا

657

سلمان حمل کے والدہ اور دو بہنوں کو گذشتہ روز پاکستانی حکام نے گرفتار کیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چند روز قبل کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے ایک حملہ آور سلمان حمل کے والدہ اور دو بہنوں کو آج رہا کرکے حملہ آور کی لاش کو بھی ان کے حوالے کردیا گیا۔

سلمان حمل کا نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقے مند نزوہ میں آج ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے بی ایل اے کے مجید برگیڈ کے چار حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا ۔