پنجگور میں 20 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل ایف

684

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سرمچاروں نے ًضلع پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فوج کی پانچ گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا۔ موکء کنڈگ کے مقام پر سرمچاروں نے پہلے سے گھات لگا کر قابض فوج پر راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں پانچوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان میں سوار ایک آفیسر سمیت بیس سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ شدید حملے کی زد میں آ کر پاکستانی فوج چند منٹ میں زیر ہوگئی اور بعد میں ان کی طرف سے ایک گولی بھی فائر نہیں ہوا۔ اسی علاقے میں چند سال قبل بی ایل ایف کے ایک حملے میں وحید نامی پاکستانی کرنل سمیت کئی اہلکار ہوئے تھے، جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان میں تمام بلوچ ویب سائیٹس، سوشل میڈیا پیجز اور ویڈیو چینلز کو بلاک کیا گیا تھا۔ آج کے حملے کی ویڈیو بھی جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔