پاکستانی خفیہ ادارے ڈیتھ اسکواڈز کی پشت پناہی کرکے حالات خراب کررہے ہیں- بی این پی

650

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے خضدار سمیت بلوچستان میں جاری امن امان کے صورتحال پر کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس کے دوران متعدد پارٹی رہنماء موجود تھے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے گذشتہ روز ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں ہندو تاجر کے قتل و خضدار میں گذشتہ چند روز سے جاری ٹارگٹ کلنگ و بلوچستان کے امن امان کے بارے میڈیا کو پریس بریفنگ دی ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ملک ولی کاکڑ کا کہنا تھا کے ملکی سیکورٹی ادارے ڈیتھ اسکواڈ کی پشت پناہی سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ کر حالات کا زمہ دار کالعدم مسلح تںظیموں پر ڈال دیتے ہے بلوچستان کے حالات مزید ابتر ہوتے جارہے ہیں ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے پارٹی رہنماؤں کو قتل کی دھمکی دی جارہی ہے ہندو تاجر کو قتل کرکے وڈھ میں خوف و ہراس پھیلایا گیا لوکل ادارے و حکومت بے بس ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کے ایسے حالات سے بلوچستان میں خانہ جنگی پیدا کی جارہی ہے ایسے ہتھکنڈے اس لئے استعمال ہورہے ہیں تاکک بی این پی کو پھر سے حکومت کی طرف رجوع کرنے پر مجبور کیا جائے ۔

انکا کہنا تھا کے بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈز کو قائم کیا جارہا ہے ایف سی کمانڈنٹ و دیگر پر حملے کرکے کالعدم تنظیموں کا نام لیا جارہا ہے ہمارے پاس ثبوت موجود ہے کہ حکومتی ادارے ایسے واقعات کو روکنے سے انکاری ہیں اگر حالات ایسے رہے تو بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کے ہم سیاسی جمہوری لوگ ہیں ہم پر صوبائی حکومت میں شامل ہونے کے لئے وڈھ واقعہ جیسے ہتھکنڈوں سے دباو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔