روس : پیوٹن کے 2036 تک صدر رہنے کی راہ ہموار

162

روس میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے 2036ء تک روس کے صدر رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

روسی الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی نتائج کے مطابق روس کے 73 فیصد شہریوں نے ریفرنڈم میں مجوزہ آئینی اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

مجوزہ آئینی اصلاحات کے بعد روسی صدر کو مزید دو بار کے لیے صدر بننے کا اختیار مل گیا ہے۔

پیوٹن کی موجودہ مدت صدارت 2024ء  میں ختم ہورہی ہے۔ دوسری جانب ولادیمیر پیوٹن کے مخالفین نے ریفرنڈم کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔