ماسٹر علی کی شہادت سے بلوچ جہد ایک مہربان ساتھی سے محروم ہوگیا- گلزار امام

345

آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلیکن آرمی کے کمانڈر گلزار امام بلوچ نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر لشکر بلوچستان کے مرکزی کمان کے ممبر ماسٹر علی  کی مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل پر اپنے بیان میں کہا آزادی کا یہ سفر جاری رہے گا جس کی قیمت ماسٹر علی اور دیگر ساتھیوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔

بی آر اے کمانڈر نے کہا کہ ماسٹر علی کی شہادت سے بلوچ مسلح محاذ ایک انمول اور مہربان ساتھی سے محروم ہوگیا ۔

گلزار امام بلوچ نے مزید کہا کہ آزادی کی سفر میں ماسٹر علی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ، وہ ایک دور اندیش اور معاملہ فہم انسان تھے۔

خیال رہے کہ ماسٹر علی کو گذشتہ روز مسلح افراد نے مغربی بلوچستان  کے علاقے سراوان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

دوسری جانب لشکر بلوچستان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ماسٹر علی کی قتل میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ایجنٹوں کا ہاتھ ہے۔