بلوچستان: گیس لیکیج حادثات میں 7 افراد جھلس گئے

258

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چند گھنٹوں کے دوران گیس لیکج کے باعث 2 دھماکوں میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ خلجی کالونی اور عیسی نگری میں چند گھنٹوں کے دوران گیس لیکج کے باعث 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں چار مرد، ایک خاتون اور بچہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں برن واڈ میں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے گذشتہ ضلع نوشکی میں گیس لیکیج کے باعث ایوب نامی شخص کے گھر میں أگ لگ گٸی جس کے باعث خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی۔

ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا جسم 60 فیصد تک جل چکی ہے، زخمی خاتون کو سول ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوٸٹہ ریفر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردیوں کے دوران گیس پریشر میں کمی اور بندش کے باعث اس نوعیت کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔