پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنماء گرفتار

165

پاکستان کی ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرراخترخان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اختر خان وزیر کو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کی سائبرکرائم برانچ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو علاقہ شیخ ملتون میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

اختر خان وزیر عبدالولی خان یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے جب کہ ان کا شمار پی ٹی ایم (پختون تحفظ موومنٹ) کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

لیکچرر اختر وزیر کے وکیل شہاب خٹک کے مطابق اختر وزیر کو سائبرکرائم کی دفعہ 10اور دفعہ 11 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان دفعات میں کسی شخص کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلائی جائے۔

پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر کو منگل کے روز پشاور کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کردیا گیا۔