بارکھان : بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 بچے جانبحق

116

دونوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں۔

ٹی بی پی رپورٹر کے مطابق بارکھان بغاو کے علاقے تکھڑا میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو بچے جانبحق ہوگئے۔

جانبحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں بہن بھائی ہیں ، اور ان کی شناخت دس سالہ قاسم اور بارہ سالہ خیر بی بی کے نام سے ہوئی ۔۔

مقامی انتظامیہ نے خاندانی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ بہن کنویں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگئی اور بھائی نے بہن کو بچانے کی کوشش کی کہ اسے بھی کرنٹ لگ گیا اور جانبحق ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ نے دونوں بچوں کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انھیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔