کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

119

بلوچستان میں لاشیں ملنے کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

نامعلوم شخص کی لاش ہزارگنجی میں نوشکی اڈے سے برآمد ہوئی ہے جس کو پولیس نے شناخت کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جبکہ انتظامیہ اس حوالے سے مزید کارروائی کررہی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تسلسل کے ساتھ لاشیں مل رہی ہے جس میں متعدد افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ ان میں سے بڑی تعداد کی شناخت ان افرادکے ناموں سے ہوتی ہے جن کو جبری طور پر گمشدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بلوچستان میں سیاسی اور انسانی حقوق کے جماعتوں کا دعویٰ ہے کہ جبری طور پر لاپتہ افراد کو ماورائے قانون قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں پھینک دی جاتی ہے اور ان کاروائیوں میں پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے ملوث ہیں۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لاپتہ کیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کئی افراد کے لاشوں کی شناخت نہیں ہونے باعث انہیں لاوارث قرار دیکر دفنا دیا جاتا ہے جبکہ شناخت کے لیے ڈی این اے یا دیگر طریقہ کار کی سہولیات موجود نہیں ہے۔