دکی میں چھت گرنے سے 1 شخص جانبحق، 1 زخمی

64

بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ناصرآباد کے علاقے میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر نوجوان جانبحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کچھ نوجوان کمرے کو گرا رہے تھے کہ چھت گرنے سے چھت تلے دو افراد دب گئے۔

جانبحق نوجوان کی شناخت عثمان ولد شہباز عرف تورک قوم میسیزئی اور زخمی شخص کی شناخت سیف الرحمان ولد مولانا فضل الرحمان قوم نعمت خیل کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش اور زخمی سول ہسپتال دکی منتقل کردئیے گئے جنہیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا۔