ہرنائی سے ایک شخص کی لاش برآمد

182

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے زرغون غرطور نری چین کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق لاش کو بی ایچ یو طور شور زرغون غر منتقل کردیا گیا جبکہ لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تشدد زدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ ماضی میں ملنے والوں کئی لاشوں کی شناخت جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے طور پر ہوتی رہی ہے جبکہ ایک بڑی تعداد میں ملنے والی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق جبری طور پر لاپتہ ہونے والے بلوچ افراد کی بڑی تعداد کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکار دوران تشدد قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینکتی ہے۔

ہرنائی اور بولان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کی گئی تھی جو تین روز تک جاری رہا تھا، فوجی آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سمیت جیٹ طیاروں نے حصہ لیا تھا جبکہ اس دوران تین افراد کے جانبحق ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھی تاہم ان افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔