پاکستان: روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

274

پاکستان کی قومی اسمبلی میں بجٹ 20۔2019 پیش کیے جانے کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے کی سطح عبور کر گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 25 پسیے مہنگا ہو کر 155.15 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اس کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2.50 روپے اضافے سے 155 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا۔

جون کے مہینے میں ڈالر اب تک 7.23 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جس کی وجہ سےپاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 152 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 150 پوائنٹس اضافے سے 35 ہزار 540 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔