نصیر آباد : مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ایک زخمی

125

 بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک  جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق نصیر آباد میں فائرنگ کا   واقعہ آج  صبح پیش آیا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاک و زخمی افراد کا تعلق سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم سے ہے ۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مقتولین میں ارجن، جگنی اور میر حسن شامل ہیں۔