سبی : فائرنگ سے خاتون جانبحق،  بچہ زخمی

100

نامعلوم مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے  گھر پر فائرنگ  کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق جبکے ساتھ موجود بچہ زخمی ہوگیا ۔

قتل کا یہ واقعہ سبی کے علاقے فلیجی کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اور زخمی بچے کو فور طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع  کا مزید کہنا تھا کے حملے میں زخمی ہونے والے بچے کی عمر تقریب آٹھ سال ہے جسے پیر میں لگی ہے۔

ہسپتال ذرائع  کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، جبکے خاتون کی میت کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا ۔