کیچ و آواران کے پہاڑی و میدانی علاقوں میں بڑے پیمانے کی آپریشن جاری

381
فائل فوٹو

پاکستان کی زمینی فورسز نے مختلف مقامات پہ راستوں کی ناکہ بندی کرکے انھیں ہر طرح کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ تربت کے مطابق پاکستانی فورسز نے کیچ کے علاقے کولواہ ڈنڈار کے مختلف دیہات اور پہاڑی دروں  جن میں بند ملک،  مادگ قلات ، مادگ ء کور و آس پاس ، زربادی کے علاقے بلور، بدولک، جت، شاپکول و اس کے پہاڑی دروں پہ پاکستانی فورسز کی ایک بہت بڑی تعداد جمع ہوچکی ہے ۔

فورسز نے مذکورہ علاقوں کی مکمل ناکہ بندی کرکے وہاں آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی ہے ۔

نمائندہ ٹی بی پی نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ اورماڑہ حملے کے بعد فورسز نے مسلح حملہ آوروں کا گھیراو کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں آپریشن شروع کیا ہے ۔

تاہم ابھی تک فورسز کے ہاتھوں کسی بھی قسم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔