واشک میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کر لی

97

راغے فوجی کیمپ پر حملے میں فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک کیئے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں ضلع واشک میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل اتوار کے روز سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے راغے میں فوجی کیمپ پر خودکار و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے حملے میں فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔