بلوچستان : گریشگ میں فورسز کی چوکی حملہ

153

نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر دو اطراف سے چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشگ میں مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا ۔

حملہ گریشگ کے علاقے گونئی میں ہوا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق حملے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی اور دونوں سے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔

تاہم حملے میں کسی بھی جانب سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں اکثر اوقات مسلح افراد کی جانب سے فورسز کو نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی ذمہ داری بلوچ مسلح گروپ قبول کرتی ہے تاہم آج کے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی مسلح گروپ نے قبول نہیں ہے ۔