ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکا، 1 شخص ہلاک، 9 زخمی

204

 دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بم دھماکا ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور چوک پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ایک دکان کے باہر دھماکے سے اڑایا گیا۔