آواران: فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

141

حملے میں ایک گاڑی بارودی سرنگ پر چڑھ کر دھماکے سے تباہ ہوگئی – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فوجی گاڑی کو باردی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے31 جنوری کو ضلع آواران کے علاقے بزداد بانڈمی میں پولنگی کے مقام پر فوجی قافلے کو اس وقت بارودی سرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ فوجی آپریشن کیلئے اس علاقے میں آرہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں ایک گاڑی بارودی سرنگ پر چڑھ کر دھماکے سے تباہ ہوگئی جس میں سوار تمام فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔