سبی : فورسز کا گھر پر چھاپہ 4 افراد حراست بعد لاپتہ

141
File Photo

سبی میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے سبز ریک میں فورسز نے آپریشن کے دوران گھروں پر چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جس کے بعد سے وہ ابتک لاپتہ ہیں۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو افراد کی شناخت جمعہ ڈومکی اور حیردین ڈومکی کے ناموں سے ہوئی، باقی دو افراد کی شناخت تا حال نا ہوسکی ہے-

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی بازیاب کیلئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق ان افراد کو لاپتہ کرنے میں ریاستی فورسز اور خفیہ ادارے براہ راست ملوث ہیں۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ ماما قدیر بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے اعدادوشمار کے مطابق 40 ہزار سے زائد بلوچ لاپتہ کردئے گئے ہیں اب ان میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔